اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب نے ویمن ٹینس ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، سندھ کی ہانیہ اور زوہا ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری گیمز کے تیسرے روز ویمنز ٹینس ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پنجاب ویمن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام …
قائد اعظم بین الصوبائی گیمز، پنجاب نے ویمن ٹینس ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب نے ویمن ٹینس ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، سندھ کی ہانیہ اور زوہا ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری گیمز کے تیسرے روز ویمنز ٹینس ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پنجاب ویمن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام آباد ویمن کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسری جانب ویمنز سنگلز ایونٹ میں سندھ کی کھلاڑیوں ہانیہ اور زوہا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پہلے سنگل سیمی فائنل میں سندھ کی زوہا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کی شمزا کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کی ہانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کی ماہا کو 2-0 سیٹس سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔








