راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن کراچی بلوز نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔ فیصل آباد اور اسلام آباد کے درمیان میچ ڈرا پر اختتام پذیر ہوا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی بلوز نے ایبٹ آباد کو 193 رنز سے ہرا …
قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن کراچی بلوز نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی

مزید خبریں
راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن کراچی بلوز نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔ فیصل آباد اور اسلام آباد کے درمیان میچ ڈرا پر اختتام پذیر ہوا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی بلوز نے ایبٹ آباد کو 193 رنز سے ہرا دیا۔
ایبٹ آباد 519 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 325 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، احمد خان نے شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شہاب خان نے 56 رنز بنائے۔ کراچی بلوز کے کاشف بھٹی نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ثاقب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب خان کو میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ایبٹ آباد سٹیڈیم میں اسلام آباد اور فیصل آباد کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔ اسلام آباد کو جیت کے لیے 449 رنز کا مشکل ہدف درکار تھا۔ جواب میں اسلام آباد نے کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔ شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 131 رنز بنائے۔ حنین شاہ نے 66، روحیل نذیر نے 65، ارسل شیخ نے 62 (ناٹ آؤٹ) جبکہ عبدالفصیح نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ آفاق آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اویس ظفر کو بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔








