اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن کے اعزا ز میں پیر کو عشائیہ دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آئی پی یو ایک اہم فورم ہے۔آئی پی یو کی جمہوریت ، انسانی حقوق کی سر بلندی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کاوشیں …
قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن کے اعزا ز میں عشائیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن کے اعزا ز میں پیر کو عشائیہ دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آئی پی یو ایک اہم فورم ہے۔آئی پی یو کی جمہوریت ، انسانی حقوق کی سر بلندی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ130 سال مکمل کرنے پر آئی پی یو کی قیادت اور رکن ممالک کو مبارکباد دیتا ہوں ،پاکستان آئی پی یو کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل مشترکہ ہیں اور حل بھی ہم مل کر ڈھونڈنا ہے،,کوئی خطہ یا ملک ایسولیشن میں نہیں رہ سکتا،پاکستان خطے میں امن اور ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئی پی یو اور پاکستان کا ایجنڈا امن اور ترقی کا فروغ ہے،آئی پی یو ایک بہتر کثیرالجہتی معاونتی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے،کورونا وبا کے باعث رابظہ کاری کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔آئی پی یو کی صدر کا دورہ پاکستان پر عالمی برادری اور آئی پی یو کے رکن ممالک کے اعتماد کا مظہر ہے،ہم آئی پی یو کے ساتھ پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسدورے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور پارلیمانی سفارتکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید راہیں ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔







