قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 16 واں اکیڈمک کانووکیشن 21 نومبر بروز ہفتہ قائد عوام یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوگا۔
قائد عوام یونیورسٹی کا 16 واں اکیڈمک کانووکیشن 21 نومبر کو ہوگا

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 16 واں اکیڈمک کانووکیشن 21 نومبر بروز ہفتہ قائد عوام یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے بتایا کہ کانووکیشن کے دوران سال 2022 کے بیچ کے 484 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں، گولڈ میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں 9 پی ایچ ڈی، 5 ماسٹرز انجینئرنگ، 13 ماسٹرز سائنس جبکہ یونیورسٹی کے 25 مختلف شعبہ جات کے 457 بیچلرز کے طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے مزید کہا کہ کانووکیشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔







