قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں چائنہ بزنس سینٹر میں ”گوادر1 ملین ٹری مہم“ کا افتتاح کردیا

گوادر/اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں چائنہ بزنس سینٹر میں پیر کو ”گوادر1 ملین ٹری مہم“ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں اس وقت جہاں ہم اہم سیاسی و اقتصادی …

گوادر/اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں چائنہ بزنس سینٹر میں پیر کو ”گوادر1 ملین ٹری مہم“ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں اس وقت جہاں ہم اہم سیاسی و اقتصادی معاملات کو زیر بحث لا رہے ہیں وہاں ماحولیاتی تبدیلی بھی اتنی ہی اہم ہے جس کےلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، پودا لگانے کی یہ مشق آنے والی نسلوں کےلئے ایک مثال ثابت ہو گی کیونکہ حالیہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے اس کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے اور گوادر میں شجر کاری کی اہمیت بھی مزید زور پکڑ چکی ہے۔ قائمقام صدر نے کہا کہ شجرکاری صرف گوادر کی ترقی کا عمل ہی نہیں بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی گوادر میں 10 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ بہت سارے ترقیاتی ادارے اور مقامی سطح پر مشترکہ تعاون سے اس نیک مقصد کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔