قائمقا م صدر محمد صادق سنجرانی کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور اور تشکیل ایشیائی پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلا س سے خطاب

گوادر/اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قائمقا م صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر علاقے، خطے اور براعظموں کے درمیان ایک بڑی آبی اور زمینی گزر گاہ بننے جارہاہے جو مختلف ممالک کی معیشتوں کےلئے تجارتی و اقتصادی مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو گوادر میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور اور …

گوادر/اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قائمقا م صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر علاقے، خطے اور براعظموں کے درمیان ایک بڑی آبی اور زمینی گزر گاہ بننے جارہاہے جو مختلف ممالک کی معیشتوں کےلئے تجارتی و اقتصادی مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو گوادر میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور اور تشکیل ایشیائی پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلا س میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بین الاقوامی اجلاس میں 23 ممالک کے88 مندوبین اور بین الپارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی نمائندوں پر مشتمل یہ فورم خطے میںشراکت داری کے فروغ، امن ، ترقی ، جمہوریت ، استحکام کےلئے کوشاں ہے اور اس فورم کی بدولت مثبت سیاست کے فروغ کےلئے مو¿ثر اقدامات اور جدید رجحانات کی طرف رہنمائی ملے گی۔پاکستان ایشیائی خطے اور عالمی سطح پر اس ایجنڈے کے ذریعے مسائل کا حل اور خوشحالی کےلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی خطے میں وقوع پذیر ہونے والی سیاسی تبدیلیاں اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ امن و امان اور ترقی و خوشحالی کے فروغ کےلئے مل کر کام کیا جائے اور مسائل کا حل پر امن طریقے سے گفت وشنید اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ وفاق کومستحکم کرنے کےلئے وفاقی ، صوبائی تعاون بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی ذخائر کی دولت سے مالا مال ہونے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت کا حامل ہونے کے باجود ماضی میںترقی کے حصول کےلئے جدوجہد کرتا رہا ہے حالانکہ یہ صوبہ نا صرف پاکستان بلکہ اس پورے خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے ۔