قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر سپیکر قومی اسمبلی کا خراج تحسین

119

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):ریاست بنام مبارک احمد ثانی و دیگر میں عدالت عظمیٰ کے 24 جولائی 2024ء کے فیصلہ کے ضمن میں نکتہ اعتراض پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

پیر کو قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس معاملہ پر 9 گھنٹے تک کمیٹی کا اجلاس کیا جس میں اراکین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تمام ممبران نے مثبت کردار ادا کیا، ہم نے پاکستان کی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا اور رپورٹ یہاں پیش کر رہے ہیں۔ سپیکر نے پورے ہائوس کی جانب سے کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔