قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق سے سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات

قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق سے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات کی

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق سے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔