قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے،دہشت گردی کا کوئی مذہب، قومیت یا نسل نہیں، دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ متحد کھڑی ہے،ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر مذموم سازش ناکام بنائیں گے،پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔