اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز ملک کا ایک قیمتی اور اہم اثاثہ ہے اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستان ریلویز کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کےلئے جو حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ درست سمت میں پیش رفت ہے ۔ قائم مقام صدر کو ایوان صدر میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی …
قائم مقام صدر کو نگران وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ نے پاکستان ریلویز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز ملک کا ایک قیمتی اور اہم اثاثہ ہے اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستان ریلویز کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کےلئے جو حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ درست سمت میں پیش رفت ہے ۔ قائم مقام صدر کو ایوان صدر میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ نگران وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ نے دی۔ قائم مقام صدر نے محترمہ روشن خورشید بھروچہ کی کاوشوں کو سراہا اور صلاحیتوں کی داد دی۔ انہوں نے تجویز دی کہ گوادر اور خاص طور پر سی پیک کی بدولت بلوچستان کا صوبہ انتہائی اہم ہے۔









