اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹر فیصل وائوڈا ، معروف اداکار جمال شاہ ، مرادن یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اوراہم قومی امور، مسائل اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں ، فنڈز کی فراہمی کو تیز کرنے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے ہمیشہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں مثبت اور ٹھوس تجاویز مرتب کی ہیں ،ملک کی ترقی کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے سب کو آگے بڑھنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں حال ہی میں ہونے والی قانون سازی کے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،ایوان بالا کا تاریخی کردار رہا ہے ، اسے مزید موثر بنائیں گے ۔ سیدال خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کوشاں ہیں، سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا جمہوری روایات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہو گا،سیاسی طور پر باخبر نوجوان ملک کے مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتا ہے
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹر فیصل وائوڈا ، معروف اداکار جمال شاہ ، مرادن یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اوراہم قومی امور، مسائل اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں ، فنڈز کی فراہمی کو تیز کرنے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے ہمیشہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں مثبت اور ٹھوس تجاویز مرتب کی ہیں ،ملک کی ترقی کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے سب کو آگے بڑھنا ہو گا ۔