قاسم خان سوری کی مستونگ روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

99
میں نے اپنے سامنے آنے والی چیزوں کو دیکھ کر رولنگ دی تھی، میں محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے کوئی آئین نہیں توڑا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ڈ پٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مستونگ روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

اتوارکویہاں جاری بیان کے مطابق ڈپٹی سپیکر نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی سپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورکہاکہ دھماکے میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی سپیکر نے دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔