قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ذلت آمیز واقعات میں سہولت کاری، حوصلہ افزائی اور ارتکاب میں ملوث تمام افراد کو 72 گھنٹے میں گرفتارکرنے کا ہدف دیا ہے، وزیراعظم محمدشہبازشریف کاٹویٹ

170
شہباز شریف

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی، توڑپھوڑ،لوٹ مار ،سبوتاژاورسرکاری ونجی املاک کونقصان پہنچانے کے ذلت آمیز واقعات میں سہولت کاری، ان کی حوصلہ افزائی اور ارتکاب میں ملوث تمام افراد کو 72 گھنٹے میں گرفتارکرنے کا ہدف دیا گیاہے۔

ہفتہ کواپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی، توڑپھوڑ،لوٹ مار ،سبوتاژاورسرکاری ونجی املاک کونقصان پہنچانے کے ذلت آمیز واقعات میں سہولت کاری، ان کی حوصلہ افزائی اور ارتکاب میں ملوث تمام افراد کو 72 گھنٹے میں گرفتارکرنے کا ہدف دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ تکنیکی امداد اور انٹیلی جنس سمیت تمام دستیاب وسائل کو ان عناصر کا پیچھا کرنے کے لیے بروئے کارلایاجارہاہے ۔ ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا حکومت کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے اوران کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔