قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے انصاف روزگار سکیم کا آغاز

89

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کی حکومت نے قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے انصاف روزگار سکیم کا آغازکیا ہے جس کا مقصد انہیں اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے قابل بنانا ہے۔خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے ڈائریکٹر ہیلتھ ریاض تنولی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں قبائلی اضلاع کے عوام کو روز گار کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے مختص کیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف روزگار سکیم کے درخواست گزار مرد اور خواتین کی عمر 18 سے 50 سال اور وہ قبائلی اضلاع کے مستقل رہائشی ہونے چاہئیں۔ہر درخواست گزار کو آسان شرائط پر 3 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزار سرکاری ملازم یا کسی بینک کا نادہندہ نہیں ہونا چاہیے۔خواہش مند درخواست گزاروں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں خیبر بینک کی کسی بھی برانچ میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔