ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جرمنی میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق نمائش آئندہ سال 5 سے 7 فروری تک برلن میں منعقد ہوگی جس میں تازہ پھل ، سبزیاں، نامیاتی مصنوعات، مصالحہ جات اور سبزیوں اور پھلوں کی پراسیسنگ کا …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق نمائش آئندہ سال 5 سے 7 فروری تک برلن میں منعقد ہوگی جس میں تازہ پھل ، سبزیاں، نامیاتی مصنوعات، مصالحہ جات اور سبزیوں اور پھلوں کی پراسیسنگ کا سامان فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ نمائش میں شرکت سے پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو دیگر ممالک کے کاروباری افرادسے روابط بڑھانے کا موقع ملے گا۔