سپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا میں جمعہ کی شام لگنے والی شدید جنگلاتی آگ تاحال بے قابو ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 2300 ہیکٹررقبہ جل چکا ہے
سپین میں جنگل کی خوفناک آگ، 2,300 ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر

مزید خبریں
میڈرڈ ۔4جولائی (اے پی پی):سپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا میں جمعہ کی شام لگنے والی شدید جنگلاتی آگ تاحال بے قابو ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 2300 ہیکٹررقبہ جل چکا ہے۔شنہوا کے مطابق آگ کے باعث گیروناصوبے کی مختلف بلدیات سے تقریباً 10ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے یا گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق تمام شہری محفوظ ہیں، تاہم کئی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔تیز ہواؤں نے امدادی کارروائیوں کو مشکل بنا دیا ہے اور آگ مختلف مقامات تک پھیل گئی ہے، جس سے قریبی قدرتی محفوظ علاقے کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے400 سے زائد فائر فائٹرز، متعدد ہیلی کاپٹرز اور فائر فائٹنگ طیارے تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ سپین کی ملٹری ایمرجنسی یونٹ نے بھی 200 اہلکار اور 60 گاڑیاںامدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کی ہیں۔گیرونا ریجن میں فائر فائٹنگ آپریشنز کے سربراہ فیران گارشیانے کہا کہ آگ ممکنہ طور پر فائر فائٹرز کی قابو پانے کی صلاحیت سے بڑھ چکی ہے، اس لیے فی الحال آگ کو محدود کرنا اور نقصانات کو کم سے کم رکھنا اولین ترجیح ہے۔







