لبنانی صدر جوزف عون نے باور کرایا ہے کہ امریکا کے زیر نگرانی اسرائیل کے ساتھ طے پانے والا فریم ورک معاہدہ، لبنانی سرزمین پر اسرائیلی فوج کے قیام کو قانونی حیثیت نہیں دیتا۔
فریم ورک معاہدہ لبنانی سرزمین پر اسرائیلی فوج کے قیام کو قانونی حیثیت نہیں دیتا ، صدر جوزف عون

مزید خبریں
بیروت ۔4جولائی (اے پی پی):لبنانی صدر جوزف عون نے باور کرایا ہے کہ امریکا کے زیر نگرانی اسرائیل کے ساتھ طے پانے والا فریم ورک معاہدہ، لبنانی سرزمین پر اسرائیلی فوج کے قیام کو قانونی حیثیت نہیں دیتا۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ اس معاہدے کا مقصد اسرائیلی انخلا کے بعد لبنانی فوج کو پوری لبنانی سرزمین پر اپنی عمل داری قائم کرنے کے قابل بنانا ہے۔صدر عون نےلبنانی جامعات کی انجمن، لبنانی ڈاکٹرز یونین اور لبنانی مارونی راہبوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ فریم ورک معاہدے کی شقیں لبنان میں اسرائیلی قبضے کے قیام کو قانونی حیثیت نہیں دیتیں، بلکہ یہ لبنانی فوج کو پوری لبنانی سرزمین پر اپنا کنٹرول بڑھانے کے قابل بنانے پر زور دیتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی فوج ااسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد جنوب میں امن و استحکام کے قیام میں اپنی پوری ذمہ داریاں نبھائے گی”۔ ساتھ اس بات پر زور دیا کہ فوجی ادارہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں لبنانی عوام کا اعتماد حاصل رکھتا ہے۔







