برسلز ۔ 13 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبرص کے جزیرے کے قریب گیس کی تلاش کی ناکہ بندی ختم کرے، یورپی یونین نے کہا ہے کہ ترکی نے جو ناکہ بندی گزشتہ جمعہ سے شروع کی ہوئی ہے وہ اس کو ختم کرے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے انقرہ حکومت سے …
قبرص کے قریب گیس کی تلاش، ترکی ناکہ بندی ختم کرے، یورپی یونین کا مطالبہ

مزید خبریں
برسلز ۔ 13 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبرص کے جزیرے کے قریب گیس کی تلاش کی ناکہ بندی ختم کرے، یورپی یونین نے کہا ہے کہ ترکی نے جو ناکہ بندی گزشتہ جمعہ سے شروع کی ہوئی ہے وہ اس کو ختم کرے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے انقرہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ یونین کے رکن ملک قبرص کی جغرافیائی خود مختاری کا احترام کرے۔ ٹسک کے بقول ترکی کو وہ تمام دھمکیاں اور ایسے اقدامات بند کر دینا چاہییں، جو اچھی ہمسائیگی کے تقاضوں کے سراسر منافی ہیں۔








