قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، قرآن پاک اللہ کا معجزہ ہے جو 7سال کا بچہ بھی اپنے سینے میں محفوظ کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل مسجد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں رابطہ عالم اسلامی کے …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، قرآن پاک اللہ کا معجزہ ہے جو 7سال کا بچہ بھی اپنے سینے میں محفوظ کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل مسجد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں رابطہ عالم اسلامی کے زیراہتمام آل پاکستان مقابلہ برائے حفظ قرآن کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ایک مکمل نظام حیات ہے، یہ اللہ کا معجزہ ہے کہ الحمدللہ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں اس کوحفظ کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔