
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے پشاور بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دشمن حملہ آور ہے، قومی یکجہتی، استحکام وطن اور دفاع وطن کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے ہیں۔ انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔