قرآن پاک کے غیر تصدیق شدہ نسخہ جات کی اشاعت و تقسیم بارے خصوصی ہدایات جاری

120

ملتان۔ 23 اگست (اے پی پی):نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیینﷺ اتھارٹی نے قرآن پاک کے غیر تصدیق شدہ نسخہ جات کی اشاعت و تقسیم بارے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

علاقائی دفتر نیشنل رحمت اللعالمینؐ و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل رحمت اللعالمینؐ و خاتم النبیینؐ اتھارٹی اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی طرف سے ہدایات کی گئی ہیں کہ کسی شخص، دکاندار یاہاکر کو قرآن پاک کے غیر تصدیق شدہ نسخہ جات کی اشاعت و تقسیم اور تحفہ یا ہدیہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،عوام الناس کو تنبیہ کی جاتی ہے قرآن پاک کے صرف تصدیق شدہ نسخہ جات ہی شائع، تقسیم یاہدیہ کئے جا سکتے ہیں۔قرآن پاک کے غیر تصدیق شدہ نسخہ جات کی اشاعت، تقسیم میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قرآن پاک کے صرف تصدیق شدہ نسخہ جات ہی تقسیم اور ہدیہ کئے جائیں،صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنرز اور مقامی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائیں۔