قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’’لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ لیول تھری فارم سپروائزر اور ڈیری فیڈ‘‘کے موضوع پر پانچ روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز کا آغاز ہو گیا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ پر 5 روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا
گلگت۔ 03 اگست (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’’لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ لیول تھری فارم سپروائزر اور ڈیری فیڈ‘‘کے موضوع پر پانچ روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز کا آغاز ہو گیا۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد لائیو سٹاک اور ڈیری کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔پانچ روزہ اس تربیت کے دوران سندھ ٹنڈو جام ایگریکلچر یونیورسٹی کے ماہر ٹرینرز شرکاء کو فارم کی نگرانی، ڈیری فیڈ مینجمنٹ اور لائیو سٹاک کی جدید تکنیکوں سے متعلق تربیت دیں گے۔
ٹریننگ کے کوآرڈینیٹر زنیئر ہاشمی اور ڈاکٹر امجد علی فوکل پرسن کے آئی یو کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام گلگت بلتستان میں لائیو سٹاک اور ڈیری انڈسٹری کی پیداوار اور معیار بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے خطے میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔یاد رہے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد سارا لرننگ گلوبل اور جی آئی زی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔









