قراقرم یونیورسٹی اور انٹرنیشنل ایجوکیشن پروموٹرز اینڈ کیریئر کونسلرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

100

گلگت ۔15اکتوبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم وتحقیق تعلیم اور کیریئر کونسلنگ پر کام کیلئے انٹرنیشنل ایجوکیشن پروموٹرز اور کیرئیر کونسلرز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے کےآئی یو سینیٹ ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔

مفاہمت کی یادداشت پر کے آئی یو کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اورانٹرنیشنل ایجوکیشن پروموٹرز اور کیرئیر کونسلرز کی طرف سے سی ای او امتیاز احمد رنجھانے دستخط کئے۔ تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو کے ہمراہ انٹرنیشنل ایجوکیشن پروموٹرز اور کیرئیر کونسلرز زمہ داران اور جامعہ کے سینئر انتظامی وتدریسی آفیسران نے شرکت کی۔ مفاہمت کی یادااشت کا مقصدکے آئی یو کے طلباکیلئے کیریئر گائیڈنس، کونسلنگ اور ٹریننگ کے مواقع کو بڑھانا اور خطے میں تعلیمی وتحقیق کو فروغ دینا ہے۔ یہ ایم او یو سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لیے کے آئی یو کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔