قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد

82
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد

گلگت۔31اگست (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد کیاگیا۔دربار کے مہمان خصوصی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یوکے مطابق سیکورٹی کے جوانوں نے درپیش مسائل سمیت جامعہ کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔

قائم مقام وائس چانسلرنے چیف سیکورٹی آفیسر کو سیکورٹی جوانوں کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ ڈیمانڈ نوٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کئے۔سیکورٹی دربار میں قائم مقام وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز امجد علی،سیکورٹی آفیسر عابدین علی ضیاء،یونیورسٹی کے دیگر آفیسران سمیت جامعہ کے سیکورٹی کے جوانوں نے شرکت کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے اہلکاروں سے مسائل کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فی الفور حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہاکہ جامعہ کے سیکورٹی کا ہر جوان یونیورسٹی کا محافظ ہے اس لئے ہر ایک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ طلباء،یونیورسٹی کے سٹاف وفیکلٹی سمیت جامعہ کے تحفظ کو اپنا شعار بنائیں اور ہر موقع پر جائز قانونی مدد فراہم کریں۔