قزاخستان،کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے اموات بڑھ کر 45 ہو گئیں

126
آتشزدگی

آستانہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):قزاخستان میں کوئلے کی کان میں لگنے والی آگ کے باعث اموات بڑھ کر 45 ہو گئیں ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگامی حالات کی وزارت نے کہا کہ کاراگنڈا شہر میں آرسیلر متل تیمرتاو کمپنی کی کوسٹینکو کان میں آگ لگنے کے بعد اموات کی تعداد45 ہو گئی ہے ،

حادثہ کے وقت کان میں 252 افراد موجود تھے جن میں سے 200 سے زائد افراد کو نکال لیاگیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔