قصور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):قصورشہر میں سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس کے ایس ایچ او زاہد جمیل کی سربراہی میں کاروائی کے دوران پتنگیں فروخت کرنیوالے دو ملزمان زبیر اور سلمان سکنائے فرنیچر مارکیٹ گرفتار کئے گئے۔
ملزمان نے اپنا کارخانہ بنا رکھا تھا جہاں پتنگیں تیار کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو سینکڑوں پتنگیں سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی.