حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ،میگاموٹر کمپنی لمیٹڈ کے 50 فیصد حصص خریدے گی

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (ایچ پی ایچ ایل)میگاموٹر کمپنی (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے 50 فیصد حصص خریدے گی۔ حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی ) کی ذیلی کمپنی ایچ پی ایچ ایل اور میگا کنگلو میریٹ (پرائیویٹ )لمیٹڈ (این سی پی ایل)کی ذیلی کمپنی میگا موٹر نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اس حوالہ سے نوٹس جمع کرایا ہے ۔ اس ٹرانزیکشن کا بنیادی مقصد …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (ایچ پی ایچ ایل)میگاموٹر کمپنی (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے 50 فیصد حصص خریدے گی۔ حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی ) کی ذیلی کمپنی ایچ پی ایچ ایل اور میگا کنگلو میریٹ (پرائیویٹ )لمیٹڈ (این سی پی ایل)کی ذیلی کمپنی میگا موٹر نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اس حوالہ سے نوٹس جمع کرایا ہے ۔ اس ٹرانزیکشن کا بنیادی مقصد ایچ پی ایچ ایل اور این سی پی ایل کے اشتراک کار سے آٹو انڈسٹری میں جدت کا فروغ ہے۔

ایچ پی ایچ ایل الیکٹرانک گاڑیوں کی مارکیٹ میں اپنی شراکتداری کو وسعت دینے کے اقدام کے تحت میگا موٹر کمپنی سے اشتراک کار کر رہی ہے اور دونوں کمپنیاں کاروبار میں 50 ، 50 فیصد حصص کی مالک ہوں گی ۔ واضح رہے کہ میگا موٹر قبل ازیں سپلائی ،مینوفیکچرنگ اور ٹیکنیکل شراکتداری کیلئے بی وائی ڈی آٹو سے معاہدہ کر چکی ہے جس کے تحت پاکستان میں بی وائی ڈی کی گاڑیاں فروخت کی جائیں گی ۔

چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرانک گاڑیاں تیار کرنے والی ایک بڑی بین الاقوامی کمپنی ہے اور سال 2023 کے دوران اس کی فروخت میں 73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔