چین کا جاپان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں بار بار پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر تشویش کا اظہار
چین کا جاپان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں بار بار پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
بیجنگ۔17جون (اے پی پی):چین نے جاپان میں اپنے سفارت خانے اور قونصل خانوں میں بار بار پیش آنے والے حالیہ ناخوشگوار واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کودائی موراتا ، جو جاپان کی گرائونڈ سیلف ڈیفنس فورس کے سیکنڈ لیفٹیننٹ ہیں، چاقو سے مسلح ہو کر جاپان میں واقع چینی سفارت خانے میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو تقریباً 3 ماہ گزر چکے ہیں لیکن جاپانی حکام کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات اور کارروائی اب بھی سست روی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر جاپان میں موجود گہرے مسائل کو بے نقاب کرتا ہے۔انہوں نے جاپانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی پالیسیوں اور طرزِ عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لے، ضروری اصلاحات کرے، واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور چین کو اس معاملے پر ذمہ دارانہ وضاحت فراہم کرے۔







