چین نے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائنان میں واقع ایک تجارتی خلائی لانچ مرکز سے لانگ مارچ-12 کیریئر راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ خلا میں بھیج دیا۔ شنہوا کے مطابق مرکز نے بتایا کہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 10 بج کر 44 منٹ پر روانہ ہوا اور کم مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 22ویں گروپ کو کامیابی کے ساتھ مقررہ …
چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ خلا میں بھیج دیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔17جون (اے پی پی):چین نے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائنان میں واقع ایک تجارتی خلائی لانچ مرکز سے لانگ مارچ-12 کیریئر راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ خلا میں بھیج دیا۔ شنہوا کے مطابق مرکز نے بتایا کہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 10 بج کر 44 منٹ پر روانہ ہوا اور کم مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 22ویں گروپ کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔







