گورنر سندھ نہال ہاشمی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں قومی اہمیت کے حامل امور، پارلیمانی معاملات اور سندھ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):گورنر سندھ نہال ہاشمی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں قومی اہمیت کے حامل امور، پارلیمانی معاملات اور سندھ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
گورنر سندھ نے ایوان کی کارروائی غیر جانبدارانہ انداز میں چلانے پر سپیکر سردار ایاز صادق کو سراہا۔ملاقات میں جمہوری اداروں کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی اور عبدالقادر پٹیل بھی موجود تھے۔







