او آئی سی سی آئی کا پاکستان کی معاشی سمت پر مسلسل اعتماد باعث اطمینان ہے، خرم شہزاد

وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہاہے کہ اوورسیزانویسٹرزچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری(او آئی سی سی آئی ) کی جانب سے پاکستان کی معاشی سمت پر مسلسل اعتماد ہمارے لیے باعث اطمینان ہے۔بدھ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی سمت پر مسلسل اعتماد ہمارے لیے باعث اطمینان ہے جس پر ہم او آئی سی سی آئی کے شکر گزار ہیں۔

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہاہے کہ اوورسیزانویسٹرزچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری(او آئی سی سی آئی ) کی جانب سے پاکستان کی معاشی سمت پر مسلسل اعتماد ہمارے لیے باعث اطمینان ہے۔بدھ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی سمت پر مسلسل اعتماد ہمارے لیے باعث اطمینان ہے جس پر ہم او آئی سی سی آئی کے شکر گزار ہیں۔

خرم شہزادنے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کو برقرار رکھنے، سرمایہ کاری پر مبنی ترقی ونموکو تیز کرنے اور ایسے ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے جو مسابقت، پیداواری صلاحیت اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دیں۔مشیرخزانہ نے کہاکہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ انہی مضبوط بنیادوں پر مزید پیش رفت کی غرض سے ترتیب دیا گیا ہے۔

ہم او آئی سی سی آئی اور وسیع تر کاروباری برادری کے ساتھ اپنی شراکت کو نہایت اہمیت دیتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ باہمی تعاون سے معاشی استحکام کو پائیدار ترقی، بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور پاکستان کے لیے مشترکہ خوشحالی میں تبدیل کریں گے۔

 

مزید خبریں