وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی ستائش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شب قدر میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شب قدر میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے بہادر سپوتوں نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو سی ٹی ڈی کے جوانوں پر ناز ہے جو جوانمردی سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔