قصور،پولیس نے ایک منشیات فروش گرفتار کرلیا

136

قصور۔ 13 اگست (اے پی پی):ڈی ایس پی سٹی کی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم پیشہ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔قصور کے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھسرپورہ کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم عرف دیمی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا ۔