قصور۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈینگی تدارک کارروائیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لئیق چوہدری، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم، ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مہر معوذ اسلم، ڈی او زکوٰۃ اشفاق احمد خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر محمد اکرم سمیت تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو انڈور آؤٹ ڈور سرویلنس‘ہاٹ سپارٹ کوریج‘ڈینگی ہیلپ لائن پر موصول ہونیوالی شکایات اور ڈینگی کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی تدارک کاروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ڈینگی کے 88کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال 20کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکمہ جات کی ہاٹ سپارٹ کوریج 100فیصد نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔