قصور۔ 01 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورچوہدری فرخ حسین نے معذور لڑکے کو اغوا ء کے بعد،اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور تشدد کرکے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 سگے بھائیوں سمیت تین مجرمان کو2-2 بار بار عمر قید اور مجموعی طور پر15 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر قصور کے علاقہ فتح پور کے رہائشی محمد سلیم نے مقدمہ درج کروایا کہ 16 اکتوبر2022ء کو نامعلوم ملزمان نے اسکے بیٹے غلام رسول کو جوکہ ذہنی معذور تھا،کو اغواء کر کے قریب کھیت میں لے جاکر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا جس کی نعش ملنے پر پولیس نے مقتول کے والد سلیم کے بیان پر 2 ملزم سگے بھائیوں حیدر،بابر اور ان کے دوست وقار کو گرفتار کیا ۔
فاضل عدالت چوہدری فرخ حسین نے مجرمان کے بلوغت کی عمر نہ ہونے کیوجہ سے سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی۔ سرکار کی طرف سے کیس کی پیروی سپیشل پراسیکیوٹر نقاش محمود بٹ نے کی ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 سگے بھائیوں سمیت تین مجرمان کو2-2 بار بار عمر قید اور مجموعی طور پر15 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔\378