- Advertisement -
قصور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):قصورمیں موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتار‘ 10 موٹر سائیکل برآمد۔پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن قصور آصف جاوید کی سربراہی میں انچارج چوکی پرانا لاری اڈہ محمد نعمان نے کارروائی کرتے ہوئے
قصور شہر میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ آصف عرف منافع کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم چکی پیارے لال قصور کا رہائشی ہے جو شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرتا تھا‘ ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 10 موٹر سائیکل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388401
- Advertisement -