قصور۔ 03 مارچ (اے پی پی):قصورمیں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 25 ملزمان گرفتار‘ قصورپولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شہر قصور میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا‘ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد۔ڈی پی اوقصور طارق عزیزسندھونے بتایا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ضلعی پولیس کی طرف سے مساجد میں اعلانات کروائے گئے‘ شہر قصور کی بڑی عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے اور سرویلنس کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پوری طرح متحرک ہے‘پتنگ بازوں کے خلاف آئندہ بھی سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا