قصور۔ 12 جنوری (اے پی پی):قصورکے نواح پتوکی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار۔پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ تھانہ صدر پتوکی پولیس کی ایس ایچ او میاں محمد امین کی سربراہی میں کارروائی‘ جمشیر چک 24 پتوکی سے بدنام زمانہ منشیات فروش امین عرف جالی گرفتار‘ ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب چرس برآمد، مقدمہ درج۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم امین عرف جالی بدنام زمانہ منشیات فروش اظہر عرف اظہری چک 38 کے گینگ کا سرغنہ تھا‘ ملزمان منظم گروہ کی شکل میں پتوکی اور گردونواح میں عرصہ دراز سے منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے۔پولیس ترجمان قصورنے بتایاکہ منشیات فروش گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈز کیے جا رہے ہیں۔