قصور. 06 اپریل (اے پی پی):قصور ہیڈ بلوکی روڈ اولکھ موڑ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 2مسافرجاں بحق جبکہ 15افرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ فیصل آباد سے قصور جانیوالی مسافربس مبینہ طورپر سڑک پر سپیڈ بریکرکیوجہ سے ٹائربرسٹ ہونے کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں موڑکھنڈاکے دونوں رہائشی 37سالہ بابر اور60سالہ محمد عاشق موقع پر ہی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہارگئے
جبکہ 15افرادزخمی ہوئے جن میں 40سالہ محمد سعید، 20سالہ بلال، 32سالہ عرفان، 33سالہ شکیل، 52سالہ افتخار‘ 48 سالہ عباس حسین،37سالہ دوست محمد، 36سالہ برکت،62سالہ عنائیت علی، 30سالہ یاسر محمود، 38سالہ نجمہ بی بی، 45سالہ نعیم اصغر، 65 سالہ شریفاں بی بی و دیگر شامل ہیں۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں‘نعشوں اور زخمیوں کو ٹراماسنٹرپھولنگر منتقل کردیاگیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔