لاہور۔16 جولائی (اے پی پی ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قطر ایئرویز میں تعینات 39 پاکستانی پائلٹس کے ناموں میں سے 35 پائلٹس کے لائسنسز کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جبکہ چار پائلٹس کے لائسنسز کے بارے رپورٹ آئندہ 7 دن میں مرتب کی جائے گی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق قطر ایئرویز نے 39 پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کی فہرست 13 جولائی …
قطر ایئرویز میں تعینات پاکستانی پائلٹس کےلئے اچھی خبر، 39 پاکستانی پائلٹس میں سے 35 کے لائسنسز کلیئر قرار

مزید خبریں
لاہور۔16 جولائی (اے پی پی ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قطر ایئرویز میں تعینات 39 پاکستانی پائلٹس کے ناموں میں سے 35 پائلٹس کے لائسنسز کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جبکہ چار پائلٹس کے لائسنسز کے بارے رپورٹ آئندہ 7 دن میں مرتب کی جائے گی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق قطر ایئرویز نے 39 پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کی فہرست 13 جولائی کو سی اے اے پاکستان کو روانہ کی تھی جن میں سے35 پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق پر مبنی فہرست گزشتہ روز بذریعہ فیکس قطر سی اے اے کو ارسال کر دی گئی۔ جن پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کو کلیئر قرار دیا گیا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں،فیصل،راجہ ایم اختر،عمر ایم چیمہ،عمر عزیز، عابد علی، راجہ محمد اختر،نبیل خورشید،عدنان مختار،شہزاد علی شاہ،سید مسعود احمد،سعود اکرم بیگ،سید نصرت حسین،سلمان ریاست،رضوان غنی،اسد احمد، سہیل طیب، محمد وقار،محمد عاصم علی، عادل اظہار،افتخار رحیم،محمد عمران جاوید،حامد علی،سید علی منتظر رضوی،عامر امتیاز،محمد آصف اسلم راﺅ،سالار منظور عباسی،عاطف انورگھمن،بلال سرورکاوش،سلمان ریاض،عروم اسلم،جمشید ماجد میر،منور کریم خان،عبداللہ تالپور، وسیم بابر اور خلیل ابراہیم شامل ہیں۔








