قطر کے سفیر شیخ سعود کی جانب سے شہریار آفریدی کو افغان مہاجرین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے طبی سامان کا عطیہ

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی)افغان مہاجرین کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے قطر کے سفیر شیخ سعود نے چیئر مین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو طبی سامان کا عطیہ پیش کیا۔امداد میں این 95 ماسک ، دوائیں ، آکسیمٹرز اور دیگرطبی سامان کی کھیپ شامل ہے۔چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس امداد سے افغان مہاجرین …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی)افغان مہاجرین کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے قطر کے سفیر شیخ سعود نے چیئر مین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو طبی سامان کا عطیہ پیش کیا۔امداد میں این 95 ماسک ، دوائیں ، آکسیمٹرز اور دیگرطبی سامان کی کھیپ شامل ہے۔چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس امداد سے افغان مہاجرین کو وبائی امراض کے خلاف جنگ میں بہت مدد ملے گی،پاکستان وزیرِ اعظم عمران خان کا ویژن اپنانے کی وجہ سے اس بیماری سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قطری سفیر کا پرجوش انداز پاکستان اور قطر کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا،ہندوستان میں ہندوتوا کی حکومت بڑے پیمانے پر بزرو طاقت ہندو بنانے کے لئے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں مسلمان نسل کشی کے شیطانی منصوبے کے تحت ہندتوا حکمران مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں،کشمیری مسلمانوں کو قید کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ زیادتی جاری ہے۔