قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ۔25دسمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ضلع قلات ، بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے …

راولپنڈی ۔25دسمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ضلع قلات ، بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ بھارتی سرپرست دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سرپرست دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیڈرل اپیکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اپنی بلاامتیاز اور مسلسل کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے، تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔