قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید 2زخمی ہوگئے ،جوابی کارروائی سے حملہ آورپسپاہوکرفرار ہوگئے ،ترجمان حکومت بلوچستان

149
قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید

کوئٹہ۔ 16 فروری (اے پی پی):حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہاہے کہ قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید 2زخمی ہوگئے ،لیویز فورس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ،بحالی امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہاکہ گزشتہ روزقلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 اہلکارزخمی ہوگئے ،لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی اورحملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت قلات واقعے پر افسوس کااظہار کرتی ہے ۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے حملے کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیاہے

،شہید لیویزاہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بحالی امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔