قمار بازی،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتار

117
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں طاہر،ریمبو،بادشاہ،رانااورپرویزشامل ہیں،لفملزمانلف سے داؤ پر لگی رقم 4020روپے،02موبائل فون، 03موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لئے گئے۔

وارث خان پولیس نے ملزم عبداللہ طاہرسے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عمر سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم مزمل سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عبد اللہ خرم سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم احسان اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم قاسم سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم رحمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عثمان قادر سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،

گوجر خان پولیس نے ملزم عثمان ظفر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے ملزم 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کلر سیداں پولیس نے ملزم زاران سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملز م آحد سے 01چاقو،ریس کورس پولیس نے ملزم شیر باز خان سے01چاقو برآمد کر لیا۔رتہ امرال پولیس نے ملزم بلال سے 01کلو100گرام چرس،مندرہ پولیس نے ملزم علی سے 575گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم عدنان سے 510گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔