اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے قندہار میں حالیہ حملے سے متعلق بے بنیاد اور حقائق کے منافی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے الزام تراشیوں کے بجائے اس قسم کے واقعات کی پہلے سے موجود باہمی مکینزم کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کی جانب سے حالیہ قندہار حملے سے متعلق بے بنیاد الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قندہار حملے سے متعلق بے بنیاد اور حقائق کے منافی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔