قوموں کے عروج و زوال میں تعلیم کا کرداراہم ترین ہے،سید یوسف رضا گیلانی

ملتان۔ 19 نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کے حسن اورقوموں کی ترقی اورعروج وزوال میں تعلیم کااہم ترین کردارہے،تعلیم ہرانسان کی بنیادی ضرورت ہے،چاہےوہ امیرہو یا غریب، مرد ہو یا عورت،دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے، تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کے …

ملتان۔ 19 نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کے حسن اورقوموں کی ترقی اورعروج وزوال میں تعلیم کااہم ترین کردارہے،تعلیم ہرانسان کی بنیادی ضرورت ہے،چاہےوہ امیرہو یا غریب، مرد ہو یا عورت،دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے، تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے ،تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے،تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے ،دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سےگھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اورانسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو یہاں نجی سکول میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان اولیا اللہ کا شہرہے،یہ شہرمیرے دل کے بہت قریب ہے اوراس کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کرتا رہا ہوں،میں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں بہت سے ترقیاتی اور تعلیمی منصوبہ جات مکمل کروائے ،جو آج بھی اس خطے کی عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں،ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں تعلیم کے فروغ اور ترقیاتی کاموں میں ہر طرح کی مزید سپورٹ بھی جاری رکھوں گا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو میں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو100سکالرشپس دیئے تھے اور فی سکالرشپ ایک کروڑ روپے کی تھی ،وہ تمام لوگ جنہوں نے وہ سکالرشپ لیے تھے آج مختلف شعبوں میں بہت اچھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،آج گیلانی لا کالج میں میں پی ایچ ڈی اور ایل ایل ایم کی کلاسز بھی دی جاری رہی ہیں،گیلانی لا کالج میں 10 پی ایچ ڈی اساتزہ پڑھا رہے ہیں اور تعلیم کا معیار بہت اعلی ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے گیلانی لا کالج کی پچاس سیٹیں مزید بڑھانے کے حوالے سے وزیر قانون سے بات کی ہے،تاکہ قانون کی تعلیم کے فروغ میں مزید بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ نجی اسکول جدید سہولیات کے ساتھ اسٹیٹ آف دی آرٹ تعلیم فراہم کر رہا ہے، جو آنے والی نسل کے لیے مثبت قدم ہے۔ اس موقع پر ایم این اےعلی قاسم گیلانی، سی ای اوروٹس ملینیم سکول ملتان فیصل مشتاق ڈائریکٹرسکول سبینہ ذاکراورکثیرتعدادمیں اساتذہ موجود تھے۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی،سابق سفیرسید ذوالفقار گردیزی ،سائرہ خاکوانی ،ڈاکٹر فیصل مشتاق سمیت سکول ھذا کے طلبہ و طالبات اوران کے والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔