اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد اندرون ملک محدود تعداد میں پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔ جزوی بحالی کے بعد پہلی پرواز پی کے 8304 کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئی۔ پہلی …
قومی ائیر لائن کا اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد اندرون ملک محدود تعداد میں پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔ جزوی بحالی کے بعد پہلی پرواز پی کے 8304 کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئی۔ پہلی پرواز پی کے 8304 دوپہر 1.30 پر کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی۔ لاہور کے لئے 84 مسافر روانہ ہوئے۔ پی آئی اے کے تمام طیاروں کو اڑان بھرنے سے پہلے مکمل طور پر ڈس انفکٹ کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حکومت پاکستان کے وضع کردہ سماجی فاصلے کے ریگولیشنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ دوران سفر تمام مسافروں کے لئے ماسک پہننا اورسینی ٹائزر کا استعمال لازم ہے۔







