قومی احتساب بیورو نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈپٹی جنرل منیجر ریکارڈ رمیض احمد کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈپٹی جنرل منیجر ریکارڈ رمیض احمد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم پلاٹوں کی الاٹمنٹ ، سوسائٹی فنڈز میں خرد بردجیسی بدعنوانی اور بد عنوان عوامل میںدیگر ملزمان کی ملی بھگت میں متحرک طورپر ملوث تھاجس کی وجہ سے ممبران/عوام الناس کو اربوں روپے کا نقصان …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈپٹی جنرل منیجر ریکارڈ رمیض احمد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم پلاٹوں کی الاٹمنٹ ، سوسائٹی فنڈز میں خرد بردجیسی بدعنوانی اور بد عنوان عوامل میںدیگر ملزمان کی ملی بھگت میں متحرک طورپر ملوث تھاجس کی وجہ سے ممبران/عوام الناس کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزم سوسائٹی کی قرعہ اندازی کی فہرست میںہیراپھیری میں ملوث رہا تاکہ الاٹیوں سے غیر قانونی طریقوں سے فائدہ حاصل کرسکے۔