قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا بیان

99
چیئرمین نیب جسٹس کی ’’احتساب سب کے لئے‘‘ پالیسی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں،نیب اعلامیہ
چیئرمین نیب جسٹس کی ’’احتساب سب کے لئے‘‘ پالیسی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں،نیب اعلامیہ

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کے لئے پالیسی کی بدولت ملک بھر میں قومی احتساب بیورو کا مستقبل درخشاں ہے۔ نیب نے اپنے تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے بدعنوان، اشتہاری ملزمان اور مفروروں کو پکڑنے کے لئے پرعزم ہے، پوری قوم کی امیدیں نیب سے وابستہ ہیں تاکہ بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا سکے اور نیب قومی توقعات پر پورا اترے گی۔ قومی احتساب بیورو کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی وغیرہ کے مبینہ الزامات کے تحت سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور سابق فوجی افسران سے بلا تفریق شکایات کی تصدیق، تفتیش اور چھان بین کا آغاز کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں کی بدولت نیب کے وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور طاقتور کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں نظر آتی ہیںکیونکہ نیب کا مقصد بدعنوان عناصر کو پکڑنا اور لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔