اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شانے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین نیب نے نیب اسلام آباد میں قائم جدید فرانزک سائنس لیبارٹری کیلئے آسٹریلین نیشنل پولیس کی طرف سے جدید آلات کی فراہمی پر شکریہ ادا …
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شانے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین نیب نے نیب اسلام آباد میں قائم جدید فرانزک سائنس لیبارٹری کیلئے آسٹریلین نیشنل پولیس کی طرف سے جدید آلات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کاوشوں کو سراہا۔









